ہمیں دیکھنا ہے کیا ادارے اپنے دائرہ اختیارمیں کام کر رہے ہیں ؟ طلال چودھری

اسلام آباد: (بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے ) طلال چوہدری کا کہنا ہے ہمیں دیکھنا ہے ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں ؟ کیا پارلیمنٹ کو جوعزت ملنی چاہیئے وہ مل رہی ہے ؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ پارلیمنٹ ہے میونسپل کارپوریشن نہیں ، پارلیمنٹ کا کام سڑکیں بنانا اور لائٹیں ٹھیک کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہمیشہ بڑے فیصلے کرتی ہے اور اس کے فیصلوں کو من و عن قبول کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں ن کہا اپنےکیس پر بات نہیں کروں گا ، اداروں کی عزت بڑھانا چاہتے ہیں ، پارلیمنٹ کی توہین پر نوٹس لینے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *