گوجرانوالہ کے علاقے فقیر والی میں مضرصحت دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر چوہدری مظہر سے) گوجرانوالہ میں مضر صحت دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیرہو گئی جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وائس نیوز کیمابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فقیر والا میں پیش آیا،جہاں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہسپتال پہنچ گئے،متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور 4 افراد شامل ہیں جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے ناشتے میں دودھ پیا تھاجس سے ان کی حالت غیر ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *