نشے میں دھت 4 افراد کا نوجوان پر تشدد، خاتون سے زیادتی کی کوشش، ناکامی پر کان چبا ڈالا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر چوہدری مظہر سے) شراب کے نشہ میں دھت ہوکر چار افراد کا گھر میں گھس کر نوجوان پر تشدد، چھڑوانے کے دوران ایک ملزم نے نشے کی حالت میں برہنہ ہوکر اس کی والدہ سے زیادتی کی کوشش شروع کردی اور ناکامی پر دانتوں سے اس کا کان کاٹ دیا، بروقت کارروائی نہ ہونے پر اہل علاقہ نے ٹریفک بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق بدھ کی رات تتلے روڈ محلہ صدر آباد کا محمد علی اپنے خاندان کے گھر میں سویا تھا کہ بلال، حمزہ، اسد، سفیان اور ذکی شراب کے نشہ میں دھت ہوکر دروازہ کھٹکھٹانے لگے لیکن اہلخانہ نے دروازہ نہ کھولا تو ملزمان نے دروازے کو دھکے مار مار کر دروازہ کھولا اور اندر گھس کر بلال نے اپنے سارے کپڑے اتاردئیے جبکہ منع کرنے پر ملزمان نے محمد علی کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے دھکا مار کر بجلی کی موٹر پر گرادیا جس سے اس کی کمر کرنٹ لگنے سے جھلس گئی۔ اس دوران بیٹے کو چھڑوانے کیلئے بوڑھی والدہ نویدہ بی بی آگے آئی تو برہنہ حالت میں موجود بلال نے اس سے زیادتی کی کوشش شرو ع کردی تو اہل محلہ نے بلال کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے دانتوں سے کاٹ کر نویدہ بی بی کا کان شدید زخمی کردیا۔ورثاءکے مطابق انہوں نے رات کو ہی 15 پر کال کی مگر کسی قسم کی شنوائی نہ ہوئی بعدازاں گزشتہ روز ورثاءنے دیگر محلہ داروں کے ہمراہ تتلے عالی روڈ پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردی، اس دوران ایس ایچ او سٹی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروادیا اور ایک ملزم بلال کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *