شہباز شریف کرپشن کے باعث میٹرو میں ہونے والے نقصان سے شوکت خانم جیسا ہسپتال بنا یا جا سکتا تھا :عمران خان

اسلام آباد: (بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میٹرو منصوبے میں شہبازشریف کی کرپشن کے باعث ہونے والے نقصان سے شوکت خانم جیسا بہترین ہسپتال بنا یا جا سکتا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے ،اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنا یا جا سکتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میٹروز اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا اصل مقصد ان کی آڑ میں کمیشن کھانا اور کک بیکس سے اپنی تجوریاں بھرنا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *