سپریم کورٹ کا شریف خاندان کیخلاف ریفرنس سننے والے جج کو توسیع نہ دینے کا نوٹس

اسلام آباد: (بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے ) حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سمری کیوں منظور نہیں کی، چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو حکومت کی جانب سے توسیع نہ دینے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنس سننے والے احتساب جج کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپنی سفارشات حکومت کو بھیج چکے ہیں، لیکن حکومت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سمری کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور محمد بشیر کو اب تک توسیع نہیں دی، سیکرٹری قانون بتائیں کہ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری قانون سے معلومات لیکر آگاہ کرتا ہوں۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر بعد کیس کو دوبارہ سن لیتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *