”پی ایس ایل فائنل ،کراچی میں یہ کام ضرور ہو گا “سرفراز احمد نے شہر قائد کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی(وائس نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پرامید ہیں کہ پی ایس ایل تھری کے کراچی فائنل میں انٹرنیشنل سٹارز جگمگائیں گے۔ نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سنوارنے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم میسر آ گیا ، نوجوان نہ صرف اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھتے ہیں بلکہ اپنا کیریئر آگے بڑھانے کے لیے تحریک بھی حاصل کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچ کی طرح بڑے کرکٹرزکے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے ، ڈریسنگ روم میں کمارسنگا کارا، کیون پیٹرسن، مصباح الحق، شین واٹسن، شاہد آفریدی کی رہنمائی حاصل ہونا بہت بڑی بات ہے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں قذافی سٹیڈیم میں لگنے والی رونقیںاس بات کا ثبوت ہیں کہ ہوم سیریز میں گرین شرٹس کو کس طرح کی پذیرائی مل سکتی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں تو دبئی کی طرح سٹینڈز خالی نظر نہ آئیں۔کپتان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بہت نقصان ہوا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں ہم یو اے ای میں مقابلے کروانے پر مجبور ہیں، یہاں کے وینیوز ہوم گراونڈ جیسے ہیں لیکن انہیں ہوم گراونڈ نہیں کہا جا سکتا، ملکی میدانوں پر ملنے والی سپورٹ کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، اس سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک بھی ملتی ہے اور حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *