بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

مکھیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔
کان پور:(وائس نیوز) بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں 60 سالہ شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے علاقے رتن لال نگر میں بزرگ جوڑا گھر کے باہر کھڑا تھا کہ شہد کی مکھیوں نے اچانک ان پر حملہ کردیا جس پر اہل محلہ نے میاں بیوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا مگر 60 سالہ ستنام منواجی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب ستنام کی اہلیہ گوری کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جو سکیت نگر کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *