پی ایس ایل تھری کا پہلا مقابلہ آج کھیلا جائے گادبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا

دبئی (سیٹھ ابوبکر سے ) پی ایس ایل تھری کی بہار آنے کو تیار ہوچکی ہے، ٹرافی کی رونمائی ہونے کے بعد شائقین اور کرکٹرز کو سٹیج سجنے اور سیٹی بجنے کا انتظار ہے۔ ایونٹ کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے بعد چوکوں چھکوں کا موسم آپہنچا ہے۔ سپر لیگ تھری کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن ڈیرن سیمی سمیت تمام کپتان لش پش کار میں ٹرافی لے کر آئے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی۔ کلاسیکل اور پاپ گلوکار سروں کا جادو جگائیں گے۔تیسرے ایڈیشن کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میچ 22 فروری کو رات دس بجے شروع ہو گا۔ پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچ زندہ دلان کے شہر لاہور میں شیڈول ہیں۔ فیصلہ کن معرکہ 25 مارچ کو کراچی میں کھیلاجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *