عیسی خیل کے علاقہ کمرمشانی میں 2 سالہ مسلم ریحان ولدفیض محمد کو ایک ٹانگ اور بازو سے معزور ہوگیا

عیسی خیل (اسماعیل پراچہ سے)کے علاقہ کمرمشانی میں 2 سالہ مسلم ریحان ولدفیض محمد کو ایک ماہ پہلے بخار ہوا جسکو کمرمشانی و میانوالی کےچیلڈرن سپیشلسٹ کو چیک کرایا ادوایات کے استعمال سےبخار اترگیالیکن ایک ٹانگ اور ایک بازوں سے معزور ہوگیا جب الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام باد میں چیک کرایا تو رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے دماغ میں زخم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا اور ساتھ ہی اسکے علاج کا خرچ 20سے 25 لاکھ روپے بتایا- یہ سنتےہی نچے کے والد فیض محمد کے پاوں تلے زمین نکل گئی اور بچے کی ماں کو بہوشی کے دورے پڑنے لگے- بچے کے والد فیض محمدنےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اورریڑی پر گنڈیری بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتاہوں اتنی خطیر رقم سےعلاج نہیں کرسکتا, فیض محمد نےعوامی اورسماجی حلقوں سے امداد کی اپیل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *