ساہیوال.میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا.سپورٹس میلے میں طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا

ساہیوال(نصرت عباس سے)میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا.سپورٹس میلے میں طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا.صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران اور کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی جو میلے کے مہمان خصوصی تھے انھوں نے بھی اپنے جوہر دکھائے.کمشنر ساہیوال ڈویژن نے رسہ کشی اور صوبائ وزیر نے چاٹی توڑ ایونٹ میں حصہ لیا.میڈیکل کالج کے سپورٹس میلے کا مقصد سٹوڈنٹس کو تعلیم کے ساتھ تفریحی سہولیات مہیا کرنا ہے.تاکہ طلباء زہنی تناؤ سے بچ کر اپنی تعلیم احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *