معر وف گلو کارہ عینی خالد سٹیج پر پرفارم کرنے آئیں تو ایسا حادثہ پیش آگیا کہ فوری ہسپتال پہنچ گئیں

گوجرانوالہ(چوہدری مظہر سے) گوجرانوالہ میں نجی کالج کے کنسرٹ میں سٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد سمیت 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں نجی کالج کے زیر اہتمام ایک میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں عینی خالد پرفارم کر رہی تھیں، اسی دوران گلوکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے کچھ طالبات بھی سٹیج پر چڑھ گئیںتاہم سٹیج زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد اور 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔نجی کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیم کے مطابق گلوکارہ عینی خالد کو کندھے پر چوٹ آئی اور وہ پرفارمنس چھوڑ کر لاہور چلی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *