پی ایس ایل کے سٹارز آج رنگ جمانے کیلئے تیار

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کے علاوہ سابق کر کٹرز اور شوبز ستارے بھی شرکت کرینگے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق قومی کپتان معین خان، اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق، اسد شفیق، انور علی، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد جنید، محمد اعظم خان، فراز احمد خان، نبیل ہاشمی، وقار علی سید اور حسن عمر شامل ہیں۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فلم سٹار سعود، اداکار فیروز خان، شہروز سبزواری، گلوکار فاخر اور گلوکارہ عائمہ بیگ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سابق قومی کپتان مصباح الحق کریں گے جبکہ سابق کپتان وقار یونس، رومان رئیس، شاداب خان، فلم سٹار فواد خان اور دیگر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔دریں اثناء پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی جبکہ فائنل کیلئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کیلئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار نرخ کم رکھے جائیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری کو ہو گا۔ دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔ ایونٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے جبکہ آخری 2 پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *