عیسی خیل آفتاب احمد خان چونکہ ایک سماجی اور غریبوں کے لئے دردِ دل رکھنے والی شخصیت ہیں,

عیسی خیل(نمائندہ وائس نیوز اسماعیل پراچہ سے) آفتاب احمد خان چونکہ ایک سماجی اور غریبوں کے لئے دردِ دل رکھنے والی شخصیت ہیں,وہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کمرمشانی ہسپتال پہنچ گئے تاکہ بچوں کے غریب والدین کی مالی امداد کی جا سکے جب وہ ہپستال پہنچنے تو اسسٹنٹ کمشنر صاحب خوش گپیوں میں مصروف تھے,آفتاب خان چونکہ غریبوں کے لئے دردِ دل رکھنے والی شخصیت ہیں لہٰذا انہوں نے AC صاحب سے پوچھا کہ بچے زیادہ زخمی ھیں اور اگر ان کے لئے ایمبولینس کا مسئلہ ہے تو میں پرائیویٹ ایمبولینس کا بندوبست کر لیتا ہوں,آفتاب احمد خان کا یہ کہنا تھا کہ AC صاحب آگ بگولہ ہو گئے اور آفتاب خان سے کہنے لگے کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے بات کرنے والے,اس کے علاوہ نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ کر دی,اسسٹنٹ کمشنر صاحب خود تو ایمبولینس کا بندوبست نہ کر سکے اور ایک سماجی شخصیت جو انسانیت کے ناطے غریب والدین کی مدد کرنا چاہتا تھا اس کے ساتھ ناروا سلوک کس لیے ؟؟ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا سلوک پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *