ای سی ایل میں ان کا نام ہوناچاہئے جو آئین و قانون کا تماشا بنا کر فرار ہوئے،مریم نواز

اسلام آباد(بیوروچیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں ان کانام ہوناچاہئے جوآئین وقانون کاتماشابناکرفرارہوئے،نوازشریف اوران کی بیٹی لندن سے پاکستان مقدمات کا سامناکرنے واپس آئے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جودن دیہاڑے فرارہوئے ان کانام توکسی نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا،روزجھوٹے مقدمات کاسامناکررہے ہیں،ہمارانام ای سی ایل میں ڈالاجارہاہے،ان کا کہناتھا کہ دنیادیکھ رہی ہے کہ کیاہورہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *