اب ہم پشاور میں میٹروبس بنائیں گے، شہبازشریف نے اعلان کردیا

وہاڑی (بیوروچیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کو جھوٹوں کا آئی جی قراردیتے ہوئے کہاکہ ان سے پشاور میں میٹروبس نہیں بنتی، پشاور کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا تو ہم میٹروبس بنائیں گے ، اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کو شکست ہوگی، ان کے صوبے میں ڈینگی آیاتو پہاڑوں پر چڑھ گئے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ن لیگ کی حکومت نے ملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاوعدہ ساڑھے4سال میں پوراکردیا، عمران خان کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں 74میگاواٹ بجلی پیداکی،عمران خان بتائیں کہ 74میگاواٹ بجلی کہاں ہے؟عمران خان نے بہت جھوٹ بول لیااب گھرچلے جائیں۔شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی لیڈرشپ میں سی پیک کے منصوبے لگے، 70سال میں کسی نے بجلی کے اتنے منصوبے نہیں لگائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم کراچی،پشاوراورکوئٹہ کولاہوربنائیں گے ، کراچی میں ہرطرف کوڑا نظرآتا ہے،آصف زرداری کہتے ہیں کہ وہ ملک کی لوٹی دولت واپس لائیں گے ، آصف زرداری غریبوں کی لوٹی دولت واپس لے آئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *