عیسیٰ خیل میں سنگ بنیاد

عیسی خیل(اسماعیل پراچہ عیسی خیل سے) صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل کے ہمراہ عیسیٰ خیل کے خٹک بیلٹ علاقہ مکڑوال میں دس بستروں پر مشتمل 126 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایمرجنسی، گائنی، جنرل سرجری سمیت جدید ترین آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کی سہولیات بھی موجود ہونگی وزیر معدنیات نے کہا کہ یہ ہسپتال مکڑوال کول مائینز سمیت ملحقہ پہاڑی علاقہ کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرے گا صوبائی وزیر آبپاشی نے وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *