ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام

کراچی: (سید قیصر شاہ سے ) سماجی کارکن صارم برنی نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق معروف سماجی کارکن صارم برنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن اور ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناصرف متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
صارم برنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انصاف کی فراہمی کیلئے رابطہ کیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کرنے پر لڑکی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کراوا دی ہے۔دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نےبتایا کہ میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد سارا گیم پلان کیا گیا ہے۔سلمان مجاہد بلوچ کا موقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیے تھے لیکن اس کی مدد کا یہ صلہ ملا۔ میں نے 16 دسمبر کو ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، اب میری درخواست عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *