فیصل آباد میں پتنگ بازی نےایک بچے کی جان لےلی، 453 افراد گرفتار

فیصل آباد (بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے) پابندی کے باوجود صعتی شہر فیصل آباد میں خوب بسنت منائی گئی۔ پتنگ بازوں اور منچلوں نے پولیس کو بوکاٹا کر دیا۔ دن بھر آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں اڑتی رہیں تو گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور آتشبازی کی آوازیں بھی جاری رہیں۔ڈگلس پورہ میں نو سالہ فرید خان نے پتنگ لوٹنے کی کوشش کی تو کرنٹ لگنے سے اس کی اپنی زندگی کی ڈور کٹ گئی۔ متعدد زخمی بھی ہوئے۔راجباہ روڈ پر گولی لگنے سے 23 سالہ حارث، ڈجکوٹ روڈ پر بشارت اور جھال چوک سمیت دیگر علاقوں میں متعدد افراد ڈور پھرنے سے زخمی ہو کر اسپتال پہنچے۔ منچلوں کو روکنے کیلئے دن بھر پولیس کی دوڑیں لگی رہیں جنہوں نے چھتوں پر چڑھ کر چن چن کر 453 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا،، جبکہ 270 مقدمات بھی درج کئے۔بسنت نائٹ مناتے پکڑے جانے والے عدالتوں سے ضمانتیں کرواتے رہے۔ تو دوسری جانب دن بھر پولیس کی گرفت میں آنے والوں کو حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔جنہیں چھڑانے کیلئے تھانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا۔ کچھ سفارشی بھی پولیس کے ساتھ رابطوں میں متحرک نظر آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *