قتل اور ریپ کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں کو سزائے موت

ریاض: (وائس نیوز) سعودی عرب میں چار پاکستانی شہریوں پر قتل اور ریپ کا جرم ثابت ہونے کی وجہ سے انھیں سزائے موت دیدی گئی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موت کی سزا پانے والے یہ چار پاکستانی ریپ اور قتل کے مجرم قرار پائے گئے تھے۔ ان چاروں پاکستانی شہریوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک گھر پر ڈاکا ڈالا، جیولری چرائی اور ساتھ ہی اس خاتون اور اس کے ٹین ایجر بیٹے کا ریپ کیا۔ بعد ازاں ان مجرمان نے عورت کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *