مہران گروپ آف کالجزسندھیلیانو​الی کا دو روزہ سپورٹس فیسٹول

ٹوبہ ٹیک سنگھ(کاشف ضیاء ڈسٹرکٹ بیورو چیف سے) سندھیلیانوالی میں کھیلوں کا انعقاد کروا کے پرائیویٹ کالجوں میں سب پر بازی لے گیا
مہمان خصوصی محمد آصف ڈوگر اے ای اُو محکمہ تعلیم مہر عبدالرزاق سہوآنہ سیال، روف علی خالد گجر، علی عابد ڈوگر تھے، ایم ڈی محمد یاسین صدف، زیر نگرانی رانا اختر عزیز تفصیلات کے مطابق :مہران گروپ آف کالجز نے دو روز سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا، جس میں کرکٹ، دوڑ، بیڈ مینٹن، فٹ بال، رسہ کشی، والی بال، کا انعقاد کیا گیا کالج کے طالب علموں نے جوش وخروش کیساتھ تمام کھیلوں میں حصہ لیا، کالج کے ایم ڈی محمد یاسین صدف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، میرے پرائیویٹ کالج کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، یہ سندھیلیانوالی کا واحد پرائیویٹ کالج ہے، جس نے دو روزہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا، ایسی سرگرمیوں سے نوجوان طالب علموں کی کارگردگی میں اضافہ ہوتا ہے، اور انشا اللہ اس کا انعقاد کرتے رہیں گے اور اس سپورٹس میلے کو سجانے میں میرے کالج کی ساری انتظامیہ نے حصہ لیا ہے، شاہد اقبال رانا، عاقب جاوید، محمد مظہر، ماجد علی، محمد رمضان، سید نفیس الحسن، اسد منظور، کی محنت بھی شامل ہے کرکٹ کا ٹائٹل BSC پارٹ ون کی ٹیم نے اپنے نام کیا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد شاہد، محمد رضا، فیصل مقبول وحید اختر انعام لے اُڑے، کرکٹ میں رنر اپ انٹر پارٹ ون سیکشن اقبال کی ٹیم رہی، بیڈمنٹن میں عمر فاروق نے بھر پور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ علی سونو دوسرے نمبر پر اور فیصل مقبول نے تیسری پوزیشن سمیٹی دوڑ کے مقابلوں میں فیصل مقبول نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما کالج کے تیز رفتار سٹوڈنٹ کا اعزاز حاصل کیا، محمد آصف دوسرے اور اُسامہ صغیر تیسرے نمبر پر رہے، رسہ کشی کے مقابلوں میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ٹیم نے بازی جیت کر پہلے انعام کی حقدار ٹھہری والی بال کے مقابلوں میں پارٹ ون سیکشن جناح کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھانے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا پورے گراونڈ کو جہاں سجایا گیا تھا وہی پر کالج کے سٹوڈنٹ اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے داد تحسین دیتے رہے، مہران گروپ آف کالجز جہاں اِن کا تعلیمی زرلٹ زبردست تھا، سپورٹس فیسٹیول کروانے کے بعد بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں مذید نکھار آئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *