فیصل آباد: معروف فرنچائز پر خفیہ کیمروں کا انکشاف، 4 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: (بیوروچیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے) کپڑوں کی مشہور برانڈ کا نقاب اتر گیا، فیصل آباد میں مشہور برانڈ کے خواتین چینجنگ روم میں خفیہ طریقے سے وڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کی شکایت پر تھانہ پیپلز کالونی میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔خواتین چینجنگ روم میں خواتین کی خفیہ وڈیو بنانے کے حوالے سے تھانہ پیپلز کالونی میں نعمان ظفر کی مدعیت میں 4 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نشاندہی پر وڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ پولیس نے مقدمے میں فیملی سے موبائل فون چھیننے اور دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔ دنیا نیوز کی نشاندہی پر مقدمے میں مشہور برانڈ کے مقامی مالک کو بھی نامزد کیا گیا، شہریوں نے مشہور برانڈ کے اس کالے کرتوت پر کافی غصے کا اظہارکیا ہے۔واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پرواقع ایک بڑے برانڈ کے اسٹور پر شاپنگ کے لیے آئی فیملی کی خواتین کو چینجنگ روم میں نصب خفیہ کیمروں کا شک ہوا۔ برانڈ انتظامیہ کو شکایت کی گئی تو ملازمین سیخ پا ہو گئے۔ شکایت کرنے والی خواتین سے بد تمیزی کی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو موقع پر بلا لیا، تلاشی پر چینجنگ روم کے ڈبوں سے ریکارڈنگ ڈوائس برآمد ہو ئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *