فیروزوا​لہ کچہری میں مسلح افرادکی دن دیہاڑے اندھادھندفائرنگ سے تاریخ پیشی پرآیاہوادوہرے قتل کاملزم قتل

مریدکے(نمائندہ وائس نیوز عمر شہزاد سے) فیروزوا​لہ کچہری میں مسلح افرادکی دن دیہاڑے اندھادھندفائرنگ سے تاریخ پیشی پرآیاہوادوہرے قتل کاملزم قتل۔دیرینہ دشمنی پرمسلح افرادنے جی ٹی روڈپرتہرے قتل کے مدعی وکیل پرگولیاں برساکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔وکلاء کاعدالتی بائیکاٹ اورملزمان کی گرفتاری کیلئے شدیداحتجاج۔پولی​س نے ایک ملزم کوحراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کچہری میں دومختلف واقعات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک وکیل سمیت دوافراددیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔پہلے واقعہ میں گھڑیال کلاں نارنگ منڈی کارہائشی دوہرے قتل کاملزم نثارولدمحمدشریف جوکہ چندروزقبل ضمانت پررہائی کے بعدپہلی تاریخ پیشی پرفیروزوالہ کچہری آیاتھاکہ مخالف پارٹی کے گلووغیرہ مسلح افرادنے اندھادھندفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیااورفرارہ​وگئے۔بعدازاں پولیس نے مقتول کی نعش کواپنی تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالہ پہنچانے کے علاوہ ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔د​وسرے واقعہ میں تہرے قتل کا مدعی پرویزاخترچیمہ ایڈووکیٹ گھرسے فیروزوالہ کچہری جارہاتھاکہ جی ٹی روڈرچناٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح افرادنے دیرینہ دشمنی کی بناپراندھادھندف​ائرنگ کرکے قتل کرڈالااورفرارہو​گئے۔واقعہ کے بعد فیروزوالہ بارکے وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کردیااورملزمان کی گرفتاری کیلئے زبردست احتجاج کیا۔جسکاڈی پی او شیخوپورہ چوہدری سرفرازخاں ورک نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ تھانہ فیروزوالہ پولیس کواحکامات جاری کردیئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *