اداکارہ و رقاصہ کا سکائپ پر نوید شریف سے نکاح ، ولیمے کی تقریب کا اہتمام فروری میں کیا جائے گا

لاہور(بیورو چیف محمد کاشف سے ) اداکارہ و ماڈل میگھا نے سعودی عرب اور دبئی کے نامور بزنس مین نوید شریف سے نکاح کرلیا تاہم اب ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہوگی۔ اداکارہ میگھا کا نوید شریف کے ساتھ نکاح سکائپ کے ذریعے ہوا۔ اس موقع پر مفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقع پر میگھا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی کرونگی جس میں شوبز سمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں، قریبی دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پر مدعو کیا جائے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری خوشی کے لمحات کو اس وقت چار چاند لگ جاتے ہیں جب اس میں قریبی لوگ شریک ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *