بینظیر بھٹوکے کردارپر فلم۔۔ کردار اداکارہ مہوش حیات ادا کریں گی

لاہور(بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے)لالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کو سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں سائن کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم کے ہدایت کار کو اس کردار کیلئے سابق وزیر اعظم سے مشابہہ کسی اداکارہ کی تلاش تھی اور بالآخر قرعہ فال مہوش حیات کے نام نکلا۔ انہوں نے فلم میں پنجاب نہیں جائوں گی میں مہوش حیات کی دبنگ اداکاری دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم کے مرکزی کردار کیلئے مہوش حیات کا ہی انتخاب کریں گے ۔اس بارے میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید حقیقی معنوں میں پاکستانی خواتین کی ترجمان اور عزم و حوصلے کا مجموعہ تھیں ، ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے مرکزی کردار میں میرا انتخاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہوگی کہ میں اپنی اداکاری کے ذریعے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں کو عوام کے سامنے لائوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *