گگو منڈی اور اُس کے گردونواح میں عطا ئی ڈاکٹروں کی بھر مار ڈرگ انسپیکٹر نے عطا ئی ڈاکٹروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے

گگو منڈی (میاں عمران ندیم بیورو چیف پنچاب سے)گگو منڈی اور اُس کے گردونواح میں عطا ئی ڈاکٹروں کی بھر مار ڈرگ انسپکٹر نے عطا ئی ڈاکٹروں کو کھلی چھوٹی دے رکھی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے نو ٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلا ت کے مطابق گگو منڈی اور اُس کے گر دو نو اح ڈھا ڑیا ں،چک نمبر187ای بی،اڈا کواٹر،اڈا رسولپور،چوک شاہ جنید،اڈا مانا موڑ،185ای بی،225ای بی،247ای بی،195ای بی،193ای بی،بھوکل 197ای بی میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیر ے جما رکھے ہیں اور کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل ر ہے ہیں عطائی ڈاکٹروں نے اپنے گھروں میں ہسپتال قائم کر رکھے ہیں جن میں ڈلیوری سے لے کر بڑے بڑے آپریشن کیے جاتے ہیں ڈرک انسپکٹر کئی سالوں سے اسی ہی ضلع میں تعینات ہے اس نے اور محکمہ صحت نے آنکھیں بند کر کے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہے بار بار قومی اخبارات میں ان عطائی ڈاکٹروں کی نشان کی گئی ہے نہ ہی ڈرگ انسپکٹر اور نہ ہی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے التجا کی ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں جو عوام کی جانوں سے کھلے عام کھیل رہے ہیں ان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جا ئے تاکہ آئندہ کوئی نام نہا د عطائی ڈاکٹر لو گو ں کی زند گیوں سے نہ کھیل سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *