پینسرہ روڈ پرچار نامعلوم کار سوار مسلح ڈاکووں نے 83پلی پولیس چوکی کے نزدیک کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈویژنل ڈپٹی بیورو چیف سید خلیل الرحمن شاہ سے) پینسرہ روڈ پرچار نامعلوم کار سوار مسلح ڈاکووں نے 83پلی پولیس چوکی کے نزدیک کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔ گوجرہ ڈاکووں نے کار سوار خواتین اور مردوں سے طلائی زیورات،موبائل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے متاثرہ فیملی نے پولیس کے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کرتے رہے مگر کسی نے کال ریسیو نہیں کی ۔واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد 15پولیس ایمر جنسی فون اٹینڈ ہوا اور متعلقہ پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *