کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل روڈ بلوچستان فلائی اوور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی

کوئٹہ: (وائس نیوز) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین روز میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔کوئٹہ میں دہشتگردوں نے پھر پولیس کو نشانہ بنا ڈالا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل روڈ بلوچستان فلائی اوور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ڈیوٹی پر کھڑے محمد الیاس اور شوکت موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اہلکار جاوید شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ قاتل کون تھے کہاں سے آئے؟ پولیس اب تک سراغ تو نہ لگا سکی لیکن تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ فائرنگ 9 ایم ایم پسٹل سے کی گئی۔اس علاقے میں ایک ہفتہ قبل آر آر جی کے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔ تین روز قبل رئیسانی روڈ پر ٹریفک اہلکار کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ واقعات میں اب تک چار پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *