سپریم کورٹ کا اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد: (وائس نیوز)اے ڈی خواجہ کو ہٹایا جائے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور، فیصلے تک اے ڈی خواجہ بطور آئی جی سندھ کام کرتے رہیں: عدالت سپریم کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے فیصلےتک آئی جی سندھ کام کرتے رہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظور کر لی۔ وکیل سندھ حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سندھ ہائیکورٹ نے پولیس ایکٹ 2011 کو آئینی قرار دیا، ہائیکورٹ نے اے ڈی خواجہ کو پولیس میں تبادلوں کا اختیار بھی دے دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ہٹایا جائے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر وفاقی حکومت کے کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، سندھ میں آئی جی پولیس کی تقرری کا معاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا، آئی جی کی تبدیلی سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں کے احکامات معطل تصور ہونگے۔ سپریم کورٹ نے کہا اے ڈی خواجہ کو سندھ پولیس میں تبادلے کرنے کا مکمل اختیار ہوگا، سندھ ہائیکورٹ نے بہت خوبصورت فیصلہ دیا جو دوتین بار پڑھنے کے لائق ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *