اٹھارہ ہزاری زہریلا کھانا کھانا سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری داخل واقعہ نواحی علاقے فتح شاہ میں پیش آیا.

اٹھارہ ہزاری(ڈویژنل ڈپٹی بیورو چیف سید خلیل الرحمن شاہ سے)زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری داخلواقعہ نواحی علاقے فتح شاہ میں پیش آیا جہاں ذوالفقار نامی شخص اور اس کے اہل خانہ نے شام کو کھانے میں گھر میں پکائی گئی دال چنا کھائی جس کے بعد ایک خاتون اور دو بچوں سمیت گھر کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں الٹیاں شروع ہو گئیں انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیا جہاں دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر چھ افراد جن میں 45سالہ ذوالفقار 38 سالہ کوثر بی بی 20سالہ آصف 15 سالہ عاقب 3 سالہ شمائلہ اور 4سالہ بالال شامل ہیں ہسپتال داخل ہیں اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نوید شہزاد نے بتایا کہ ہسپتال داخل ان مریضوں میں سے پانچ کی حالت اب تسلی بخش ہے بچی شمائلہ کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اس کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خیال ہے کہ سالن میں چھپکلی وغیرہ گرنے سے کھانا زہریلا ہو گیا جس کا اہل خانہ کو پتہ نہیں چل سکا.زرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *