فیصل آباد: چاہ پیراں والا میں نوجوان کی 8 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار تھانہ لنڈیانوالا پولیس نے بچے کے چچا مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل آباد: (ڈسٹرکٹ؁ بیورو چیف میاں عمران ندیم سے) فیصل آباد کے علاقے چاہ پیراں والا میں نوجوان نے 8 سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، فیصل آباد میں ایک اور ابن آدم درندہ صفت انسان کی ہوس کا نشانہ بن گیا، ملزم وحید 8 سالہ عاطف کو چارہ لانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور وہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ لنڈیانوالا پولیس نے بچے کے چچا مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *