بلوچستان میں 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا: نواز شریف سمجھ نہیں آرہا کیس میں کیا ہے، اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے

اسلام آباد: (عمران رضا سے) نواز شریف کا کہنا ہے کہ سمجھ میں نہیں آ رہا میرے خلاف کیس کیا ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ماضی میں ایک فلم کی بہت پبلسٹی ہوئی، کچھ دنوں بعد کسی نے کہا فلم کیسی چل رہی ہے، ڈائریکٹر نے کہا پہلے ہفتے زبردست چلی مگر دوسرے ہفتے زبردستی چلانی پڑ رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مخالفین انتخابات کا انتظار کریں، فیصلہ عوام کریں گے، حکومتی مدت میں 5 ماہ رہ گئے لیکن ایسے وقت میں تحاریک کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہوا، صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *