گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ‘دکان میں آتشزدگی واقعہ کوکیانوالہ میں یاسر کی دکان پر پیش آیا،شہریوں نے آگ پر قابو پایا،ملزم فرار

فیصل آباد (ڈسٹرکٹ بیورو چیف میاں عمران ندیم سے) کوکیانوالہ میں گیس ری فلنگ کے دوران دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ بڑا شیر سنگھ والا کا رہائشی یاسر اپنی دکان پر گیس ری فلنگ کررہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر لاکھوں کا سامان جل گیا تاہم اس کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قریبی دکانداروں و علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیمیں پہنچنے سے قبل ہی آگ پر قابو پا لیا، ایس ایچ او رضاآباد عابد جٹ کا کہنا ہے کہ آگ گیس ری فلنگ نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *