گوجرانوالہ یوسی 48 محلہ شریف شہید کالونی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر خالی پلاٹوں پر کوڑا پھینکا جارہا ہے ،تعفن سے شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ،صفائی نہ کی گئی تو دھرنادینگے :مکین

گوجرانوالہ (سہیل عباس جٹ سے) گوجرانوالہ کے علاقہ کلر آبادی یونین کونسل 48کے محلہ شریف شہید کالونی میں کوڑاکرکٹ کے ڈھیرلگ گئے جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں علی رضا ،ملک ذیشان ،ارشاد احمد ،رمضان جانی ،محمد شریف ،سرفراز احمد ،محمد رزاق ،محمد نصیر اور دیگر نے کہا ہے کہ گلی نمبر8 میں خالی پلاٹوں پر کوڑا پھینکا جارہا ہے جس سے بدبواور تعفن پھیل گیا ہے۔ متعددشہری ڈینگی ،ملیریا اور ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرگندگی کے ڈھیر ختم نہ کئے گئے تو سڑک بلاک کر کے دھرنا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *