شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ

میاں‌ محمد نواز شریف نے اجلاس میں مشاورت کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد: (وائس آف سوسائٹی نیوز) میاں نواز شریف کے زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی گئی۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 45 دن کیلئے کسی اور کو وزیر اعظم بنایا جائے گا تاہم عبوری مدت کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی کا نام زیر غور ہے جبکہ ایاز صادق بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے شہباز شریف کا نام آیا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ نواز شریف کے بعد شہباز شریف کو فالو کیا جاتا ہے۔ اگر شہباز شریف بارے فیصلہ ہو گا تو پوری پارٹی سپورٹ کرے گی۔ کل چار بجے تک فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 45 یا 50 دن کے لیے سینئر رہنماؤں میں سے کسی ایک کو فائنل کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق چودھری نثار وزیر اعظم کے امیدوار نہیں تھے۔ پارٹی کا تازہ فیصلہ کیا سامنے آتا ہے کل پتہ چلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *