تھانہ باغبانپورہ کی چوکی کلر آبادی کی پولیس کی غنڈی گردی پولیس ناکہ پر سرعام رشوت وصول کرتی رہی شہری زلیل خوار

لدھیوالہ وڑائچ (چوہدری یاسین مہر سے ) تھانہ باغبانپورہ کی چوکی کلر آبادی کے اے ایس آئی انیس بیگ نے گندا نالہ عالم چوک پر ناکہ لگا رکھا تھا جو ہر آنے جانے والی موٹر سائیکل کو روکتا رہا اور کاغذات کے بہانے شہریوں کو ذلیل خوارکرتا رہا اور کہتا رہا ہم دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت آپ کی گاڑی کو بناورد کردیں گے کانسٹیبل نعیم بریار اور اس کے ساتھ اس کے پولیس ساتھی اپنے ٹاوئٹوں کے ذریعے موقع پر ہی فی گاڑی پانچ سو سے پندرہ سو روپے تک رشوت وصول کرتے رہے جب متعلقہ چوکی انچارج سے اس بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس ایچ او نے کہا ہے کہ مجھے ہر روز دس ایپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں چاہئیں کیونکہ میں یہاں نیا تعینات ہوا ہوں اعلیٰ آفیسروں کی نظر میں اپنی کارگردگی دکھانے کے لئے یہ میری مجبوری ہے متعلقہ شہریوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور جب ایس ایچ او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اپنے عہدے کے نشہ میں فون کال اٹھانا بھی گوارہ نہ کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *