جھنگ پنجاب بار کونسل کے جنرل سیکرٹری یوسف انصاری کی درخواست پر ضلع کچہری جھنگ میں عرصہ 30 سال سے جعلی ڈگری پر وکالت کرنیوالے سینئر وکیل ممتاز علی خان مگھیانہ سیال کے خلاف مقدمہ درج

جھنگ ( بیورورپورٹ) :پنجاب بار کونسل کے جنرل سیکرٹری یوسف انصاری کی درخواست پر ضلع کچہری جھنگ میں عرصہ 30 سال سے جعلی ڈگری پر وکالت کرنیوالے سینئر وکیل ممتاز علی خان مگھیانہ سیال ولددلمیر خان سیال سکنہ محلہ سمن ۱ٓباد جھنگ صدر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے جبکہ پولیس تھانہ سول لائن لاہورنے مقدمہ نمبر 17 /422 بجرم 420,468,471 ت پ میں ملوث جعلی وکیل کو جھنگ میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیاہے نیزمحکمہ صحت جھنگ کے سابق اعلیٰ افسر ڈاکٹر حبیب اللہ خان سیال سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ۱ٓ فیسر ہیلتھ و ماہر امراض چشم و چیف ایگزیکٹو الحبیب ہسپتال سمن آباد نزد چونا بھٹیاں چوک ٹوبہ روڈجھنگ نے اپنے جعلساز و فراڈئیے بھائی کی زیادتیوں، جعلسازیوں اور فراڈسمیت پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دئیے جانے کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اسکے جعلساز و فراڈئیے بھائی نے ایل ایل بی کی جعلی ڈگری بنارکھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انکا بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال جسکی تاریخ پیدائش2 جون 1947 ء ہے ایل ایل بی کی جو ڈگری استعمال کررہاہے وہ جعلسازی سے تیا رکی گئی ہے۔اس پرپنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے تحریری طور پر اپنے لیٹر نمبر R/3400/C مورخہ 18 مئی 2017 ء میں واضح کیا کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نامی کسی شخص کو ایل ایل بی کی ڈگری جاری نہ کی گئی ہے بلکہ یہ ڈگری ایک دوسرے شخص ممتاز علی خان ولد گل دار علی خان تاریخ پیدائش 5 اپریل 1950 ء کو پہلے سالانہ امتحان ایل ایل بی 1978 ء منعقدہ ستمبر 1980 ء زیر رجسٹریشن نمبر75-Z-3600 رول نمبر 525 حاصل کردہ نمبر 327 کے تحت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے پنجاب یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی ڈگری ٹیمپر اور اصل ڈگری ہولڈر کے والد کا نام حذف کرکے اپنے والد کا نام تحریر کرتے ہوئے جعلی ڈگری تیار کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔اس پر انہوں نے پاکستان با رکونسل، پنجاب بارکونسل اور دیگر حکام کے علم میں تمام صو رتحال لاتے ہوئے اسکے خلاف کوئی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈاکٹر حبیب اللہ سیال نے مزید بتایا کہ انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے سراسر فراڈ اور جعلی دستخطوں کے ذریعے ایک بوگس معاہدہ تبادلہ جائیداد تیار کرکے انکی اور انکے معصوم و معذور بچوں و بھتیجوں کی کروڑوں روپے مالیتی انتہائی قیمتی جائیداد ہتھیالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام صورتحال اعلیٰ حکام کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جارہی ہے اور متعلقہ حکام پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ۱ٓ فیسر ہیلتھ و ماہر امراض چشم ڈاکٹر حبیب اللہ خان سیال نے مزید کہا کہ انہیں مختلف ذرائع سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اسلئے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال اور انکے ساتھیوں پر عائد ہوگی۔انہوں نے موصوف کا و کالت کا لائسنس فوری منسوخ، فوجداری مقدمہ کے اندراج،تمام عدالتوں اور ضلع کچہری میں اسکا داخلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *