لدھیوالہ وڑائچ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی

لدھیوالہ وڑائچ  (نامہ نگار)  لوگ رات بھر جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں لدھیوالہ وڑائچ میں پرمٹ کے نام پر آئے روز  8 سے 10 گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جس  کی عوام کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی اور یہ واپڈا کا عملہ اچانک بجلی بند کر دیتا ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں جب لوگ واپڈا کے دفتر میں کال کرتے ہیں تو وہاں کا عملہ بات سننا گوارہ نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او سے رابطہ کرو جب کہ ایس ڈی او کسی کا فون سننا گوراہ نہیں کرتا لہذا شہریوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *