سول ہسپتال:ٹراما سنڑمیں مضر صحت اور ناقص سرجیکل سامان کے استعمال کا انکشاف

دکاندار آتھوپیڈک کے ڈاکٹرزاور عملہ کے ساتھ مل کر غیر معیاری اور زنگ آلود پلیٹیں اور راڈ وغیرہ فروخت کرتا ہے ،استعمال شدہ سامان کی مرمت کے لئے ورکشاپ بھی بنا رکھی ہے ، شہری،2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے آپریشن تھیٹر میں استعمال شدہ اور ناقص سرجیکل سامان استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،دکاندار آتھوپیڈک کے ڈاکٹرزاور عملہ کے ساتھ مل کر غیر معیاری اور زنگ آلود سامان مہنگے داموں فروخت کرتا ہے جس پر ایم ایس سول ہسپتال نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، شریف پورہ کے محمد عادل مغل نے ایم ایس سول ہسپتال کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ ٹراما سنٹر کے ساتھ قائم ہاشم پلازہ میں سرجیکل سنٹر کے نام سے ایک دکان قائم ہے دکاندار فرخ عظیم بٹ ہسپتال کے آتھو پیڈک شعبہ میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے ساتھ مل کر آپریشن کا سامان پلیٹیں اور راڈ وغیرہ مہنگے داموں فروخت کرتا ہے جو ناقص میٹریل سے تیار شدہ ،زنگ آلود اور استعمال شدہ اشیاء ہوتی ہیں 2 ہزار مالیت والا سامان 6 ہزار روپے قیمت لگا کر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ اسی دکاندار نے سرکٹ ہاؤس کے سامنے استعمال شدہ سامان کی مرمت کے لئے ورکشاپ بھی قائم کررکھی ہے جس پر ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے نوٹس لیتے ہوئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ڈاکٹر سرفراز اور ڈاکٹر زاہد جعفری شامل ہیں اور انہیں انکوائری کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *