جمہوریت کی بقا کیلئے وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں :شیری رحمٰن

وزیر اعظم کے ہر بیان میں تضاد ، انہوں نے اپنی ذات کیلئے ملک کو مفلوج بنا رکھا ہے :رہنما پیپلز پارٹی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(وائس آف سوسائٹی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے بہتر ہے کہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں ، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہر بیان میں تضاد ہے ، انہوں نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو مفلوج بنا رکھا ہے شیری رحمٰن نے کہا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کی بقا اسی میں ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ہم نے ملک سے کرپٹ عناصر کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا اور اسی مطالبے کو لے کر آگے چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے دفاع میں سپریم کورٹ میں جتنی بھی دستاویزات پیش کیں ان سب میں تضاد موجود ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *