گوجرانوالہ طلاق نامہ موصول ہونے پر گوجرانوالہ کی خاتون نے خود کشی کر لی

گوجرانوالہ(حمید بٹ سے)گوجرانوالہ کی خاتون نے طلا ق نامہ موصول ہونے پر پھند ڈال کر خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے حیدری روڈ کی رہا ئشی خاتون نے اس وقت دلبرداشتہ ہوکر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی جب اسے شوہر کی جانب سے طلاق نامہ موصول ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون کی 2سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اولاد نہ ہونے کے باعث خاتون کو اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا، تاہم خود کشی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کرپو سٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *