گوجرانوالہ رائس ملزکے ملازم لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کر لے گئے، مقدمہ درج

گوجرانوالہ (حمید بٹ سے )نجی رائس ملزکے ملازم مل سے لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کرکے لے گئے ،بتایاگیاہے کہ پرانا گھنیاں کا الطاف حسین ،منڈیالہ روڈ کا اعجاز احمد،مدینہ ٹاؤن کا مقصود احمد،شریف پورہ کا شبیرحسین اور عبداللہ روڈ کے امجد ،ماجد اور عابد نجی معروف رائس ملز میں عرصہ دراز سے ملازمت کررہے تھے کہ سات ماہ قبل سے ملزسے چاولوں کی بوریاں چوری کررہے تھے کہ گودام منیجر اشفاق احمدکو شک ہونے پرگودام میں چاولوں کی بوریوں کا ریکارڈ چیک کیاتو تقریباًسات سو کے قریب چاولوں کی بوریاں مالیت تقریباً تیس لاکھ روپے چوری ہوچکی تھی جس پرصدر پولیس نے گودام منیجر اشفاق احمدکی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *