کوئٹہ: ایم پی اے منظور کاکڑ کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جاں بحق، 6 زخمی زمین کا جھگڑا، کوئٹہ کی جناح روڈ پر 2 گروہوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایم پی اے منظور کاکڑ کے بھائی سمیت سات افراد زخمی۔

کوئٹہ: (وائس آف سوسائٹی نیوز) صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ اور ان کے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو اشخاص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ منظور کاکٹر کے بھائی سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *