کراچی :ایک ہفتے بعد بھی بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا سیاسی جماعتیں حلقے میں انتخابی مہم تو چلا رہی ہیں لیکن ووٹرز کے مسائل حل کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں

کراچی (وائس آف سوسائٹی نیوز) شہر قائد میں بارش برسے ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن ابھی تک پانی کی نکاسی ممکن نہ ہوسکی ، سندھ اسمبلی کے حلقہ 114 میں سیاسی جماعتیں انتخابی مہم تو چلا رہی ہیں لیکن کوئی بھی ووٹرز کو ریلیف دینے پر تیار نہیں ، کراچی میں بادل برس کر چلے گئے مگر انتظامیہ کئی روز بعد بھی سڑکوں سے پانی نہ نکال سکی ۔ اگر آپ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اے ون کیٹیگری سوسائٹی دیکھنی ہو تو ایڈمن سوسائٹی دیکھ لیں جہاں ابھی تک بارش کے پانی کی نکاسی ہی ممکن نہ ہوسکی ۔ مسلسل پانی جمع ہونے کی وجہ سے تمام سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ جب اے ون کیٹیگری سوسائٹی کا یہ حال ہے تو پسماندہ آبادیوں کا کیا حال ہوگا ۔ علاقے میں نو جولائی کو ضمنی انتخاب ہے جس کے لیے پورے علاقے کو سیاسی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے لیکن مسائل حل کرنے سے کسی کو دلچسپی نہیں ۔ متاثرین کہتے ہیں کہ انتخابات ہوتے رہے ہیں اور لوگ جیتتے رہے ہیں لیکن ان کے مسائل نہ پہلے حل ہوئے نہ اب امید ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *