پائی خیل؛نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا قیام عمل میں لایاجائے

پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا قیام عمل میں لایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نہ ہونے سے اکثرطالبات پرائمری پاس کرنے کے بعد اپنی تعلیم چھوڑنے پرمجبورہوجاتی ہیں ۔جبکہ صاحب حیثیت افراداپنی بچیوں کواعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے دوردرازکے سکولوں میں داخل کرادیتے ہیں جس سے غریب اورناداروالدین کی بچیاں کو احساس کمتری کااحساس ہوتاہے ۔عوامی وسماجی شخصیات کے علاوہ سلیم شہزادخان،غفوردادخان،محبوب شہزادخان،احسان اللہ خان اورشیرحسن ملک نے ارباب اختیارسے گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹھٹھی شریف میں منظوری دے کراُسے عملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *