گوجرانوالہ شہریوں نے عید کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز سے گزارنے کا فیصلہ کر لیا پارکوں میں جانے کی تیاری ، رشتہ داروں سے ملاقات اور گھر میں لذیذ پکوان بنانے کی منصوبہ بندی مکمل

گوجرانوالہ (سہیل عباس جٹ سے  ) عید کا آج کا دوسرا دن ہے ، کوئی پارکوں کا رخ کرے گا تو کوئی رشتے داروں سے ملے گا ۔ لذیذ پکوان دسترخوانوں کی زینت بنیں گے ۔ بچے بھی عید خرچ کرنے کیلئے ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر جائیں گے ، جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں گے ، دوستوں نے بھی پکچر دیکھنے کا پروگرام بنالیا ۔ عوام نے عید کا دوسرا دن بھی بھرپور گزارنے کا پلان بنالیا ۔ آج مہمان کل کے میزبان بنیں گے ، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے ۔ مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی ، بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے ، آج بھی موج مستی کریں گے ، ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر جائیں گے اور جو عیدی بچ گئی ہے اُسے اُڑائیں گے ۔ ہاتھی ، بندر اور پرندوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں گے ، پارکوں میں بھی جھولوں کے مزے لیں گے ۔ دوستوں نے بھی سیر سپاٹے کے پلان بنائے ہیں ، خوب ہلا گلا بھی ہوگا ۔ شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ کرلیا ۔ خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *