نوازشریف نے ایک موٹروے بناکرآسمان سرپراٹھالیا۔شان عباس عابدی

پرویز مشرف نے اپنے دور میں کراچی سے خیبرتک موٹرویز کاجال بچھادیا تھا

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایک موٹروے بناکرآسمان سرپراٹھالیا،ان کی بنائی ہوئی موٹروے کو آج بھی سفیدہاتھی کے نام سے یادکیاجاتا ہے۔پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدارمیں کراچی سے خیبرتک موٹرویز کاجال بچھادیا تھااوران کے دورمیں معاشی سرگرمیاں زوروں پرتھیں جبکہ آج قومی معیشت بدانتظامی اوربحرانوں کی زدمیں ہے۔پرویز مشرف کے دورمیں M-1 بھی تعمیرہوئی جوپشاور اور روالپنڈی سے جا ملی ،ان کے حکم پرM-10بھی بنائی گئی تھی جوکراچی نادرن بائی پاس کے نام سے مشہور ہے اورلوگ اس سے مستفیدہورہے ہیں۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں کاروباری طبقات،دفتری اہلکار ،مزدوراورکسان سبھی خوشحال تھے جبکہ آج ہرطبقہ حالت سوگ میں ہے ۔حکمرانوں کی طرف سے کشکول توڑنے کاتاثردرست نہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ تین برسوں میں ریکارڈ قرض لیا ۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے پنجاب تک بیڈگورننس دوبھائیوں کی شعبدہ بازی کاشاخسانہ ہے ۔پاناما فیم حکمرانوں کی ”انا” نے ہردورمیں قومی اداروں اوراقدارکوفنا کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کسی باضمیر،انصاف پسند،ایمانداراورباکردار عہدیدار کے ساتھ دوقدم تک نہیں چل سکتے ۔آصف زرداری ”ونڈکھاؤتے کھنڈکھاؤ”کے تحت بدعنوانی کرتا تھا جبکہ شریف برادران کرپشن میں کسی کوشریک نہیں کرتے اورسب کچھ خودہڑپ کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھائیوں کے رفیق تارڑاورممنون حسین کے سوا کسی صدرمملکت اورسپہ سالار کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں رہے ۔12اکتوبر1999ء کوپرویز مشرف کی آمدسے شخصی آمریت ختم ہوئی تھی جس کا جشن عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے منایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں شخصی آمریت کاراج ہے اورعوام اپنے نجات دہندہ پرویز مشرف کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *