پاکستا ن کی دفاعی قیادت کی قابلیت اورکمٹمنٹ قابل قد ر ہے ۔محمدرضا


مادروطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمدرضا نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کاحجم چھوٹا مگر عزم وحوصلہ کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین کمال مصطفی ،مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون مادروطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے غداروں کامحاصرہ اورمحاسبہ کرتے ہوئے مادر وطن سے والہانہ محبت کاحق اداکردیا۔پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے محافظ دشمن کاناطقہ بندکردیں گے۔پاکستا ن کی دفاعی قیادت کی قابلیت اورکمٹمنٹ قابل قد ر ہے۔مادروطن کافطری دشمن شعبدہ بازی توکرسکتا ہے مگروہ ایٹمی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت ہرگز نہیں کرے گا۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔محمدرضانے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ پرجوش اورپرعزم ہیں جبکہ پڑوسی ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔پاکستان کے لوگ امن پسند ہیں مگر بھارت کی تھانیداری کسی قیمت پرقبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کاسارک کانفرنس سے راہ فرار اس کی غیرسنجیدگی اوراخلاقی شکست کاغماز ہے۔بھارت نے کسی دورمیں تنازعات کے پرامن اورپائیدارحل کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرسرگرم بھارتی ایجنٹ اوردشمن کے وفادارغدار اپنے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔غداروں کاخبث باطن ظاہرہونے سے کراچی سمیت ملک بھرمیں مجموعی طورپرامن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔کراچی میں دہشت کاراج قائم کرنیوالے عناصرکا بے نقاب اوردربدرہونا مکافات عمل ہے ،کراچی کے عوام کوایک طویل گھٹن سے نجات مل گئی ۔

اظہر سعید

شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *