مٹھی بھر غدار جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔الطاف شاہد

پی ایس پی کی پر جو ش قیادت اور تعمیری سیاست پاکستانیت کی آئینہ دار ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ مٹھی بھر غدار کروڑوں جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔ہماری پرعزم قیادت اورتعمیری سیاست پاکستانیت کی آئینہ دار ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون مادر وطن پاکستان کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے ناپاک دشمنوں کاناطقہ بندکردے گی ۔ ہمارے قائدین مصطفی کمال ، انیس احمدقائم خانی اور رضاہارون کے ہوتے ہوئے پاکستان کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کی مقدس سرزمین پردشمن کواپنے ناپاک قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت کی صورت میں وہ مزید تنہا ہوجائے گا ۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اپنے بیرونی آقاؤں کوراضی کرنے کیلئے پاکستانیت اورقومی حمیت پرحملے کرنیوالے عناصر اب غیوراورمضطرب پاکستانیوں سے چھپ رہے ہیں مگرہم کسی ضمیرفروش اوروطن فروش غدارکوراہ فرارنہیں دیں گے ۔پاکستان کے دشمن کواپنادشمن سمجھنا ہوگا،ملک دشمن عناصر کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے بدخواہوں کامحاصرہ اورمحاسبہ کرنا پاک سرزمین پارٹی کی قیادت اورکارکنان کافرض اورہم پرقرض ہے۔ برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں پاکستان کے دشمنوں اورغداروں کاتعاقب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت چندغداروں کی مددسے پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔ پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت الٹااس کے گلے پڑجائے گی ،وہ اپنے اس انتہاپسندانہ اقدام کا مہذب دنیا کوکیا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہویاپانی بھارت ہماراکوئی حق غصب نہیں کرسکتا ۔

اظہر سعید

شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *