بھارت مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بناہوا ہے ۔الطاف شاہد

بھارت مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بناہوا ہے ۔الطاف شاہد
نریندر مودی کی امریکہ میں پاکستان کیخلاف زہرافشانی قابل مذمت ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ا من کاعلمبردار ہے مگردشمن کودندان شکن جواب دے گا۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوانڈراسٹیمیٹ نہ کیا جائے۔پاکستان کے فوجی جوانوں سمیت بچے بھی شوق شہادت سے سرشار ہیں۔جوموت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہوں وہ کسی جنگ سے نہیں ڈرتے ۔ بھارت روش خیال نہیں متعصب ریاست ہے۔ بھارت اپنے قیام والے دن سے مسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ بناہوا ہے ۔بھارت اپنے گیارہ فوجی اہلکاروں کی موت کاماتم منارہا ہے مگراسے سوگ میں ڈوبا جموں وکشمیر نظرنہیں آتا ۔ نریندرمودی کے دورمیں بھار ت کے اندرمختلف واقعات میں مسلمانوں کے قتل عام پر برطانیہ اوریورپ سمیت مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے۔وہ ایک سیمینارسے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اسلام کے ساتھ تعصب کی بنیادپر مسلمانوں کے انسانی حقوق سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بھارت کاوجودانسانیت،انصاف اورامن کیلئے ایک بھاری بوجھ کی مانندہے،بھارت میں مسلمانوں اورسنگھوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی سمیت بھارتی سیاستدان الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف زہراگلتے اورمسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں ۔سیمینارمیں مختلف مقررین نے اپنے خطاب میں بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کرنے کامطالبہ کیا گیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں انتہاپسندہندوؤں کا ہندوستان سے اسلام اور مسلمانوں کاصفایاکرنے کادعویٰ اقوام متحد ہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے ۔ بھارت کا بدنام زمانہ وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کیلئے ایک موذی بیماری بناہوا ہے ۔بھارت کے بیشتر انتہاپسندہندوسیاستدان مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں اور وہ اپنے سیاسی مفادکیلئے فسادات کوہوادینے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان محض دنیا کوگمراہ کرنے کیلئے جمہوریت کاڈھونگ رچاتے ہیں ،حقیقت میں بھارت ایک انتہاپسنداورجنونی ریاست ہے ۔بھارت نے ایٹم بم توبنالیا مگراس کے کروڑوں لوگ آج بھی دورجہالت میں جی رہے ہیں اورانہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام دشمنی کی تعلیم اورترغیب دی جاتی ہے ۔

اظہر سعید

شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *