اب پاکستان میں کوئی استعفیٰ سٹنٹ نہیں چلے گا۔الطاف شاہد

کراچی کے عوام نے اپنے مختلف مسائل کے حل کیلئے مینڈیٹ دیا تھا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں کوئی استعفیٰ سٹنٹ نہیں چلے گا۔کچھ لوگ اپناخبث باطن ظاہرہونے کے باوجودشرمندہ نہیں ہیں اورالٹا ریاست کوبلیک کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ لندن اورکراچی کی ”متحدہ”میں فرق کاشوشہ محض شعبدہ بازی ہے،کراچی والی متحدہ کی ڈوریاں بھی لندن سے ہلائی جاتی ہیں ۔اپنے سیاسی مفادات کیلئے باربار استعفیٰ کارڈ کھیلنے والے اس بار مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔کراچی کے عوام نے اپنے مختلف مسائل کے پائیدارحل کیلئے مینڈیٹ دیا تھا ،ریاست کوبدنام کرنے کاہرگز نہیں۔اپنے مینڈیٹ سے تجاوزکرنیوالے عوام کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے ۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین کمال مصطفی ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون پاکستانیوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔کراچی سمیت پاکستان میں پائیدارامن کی بحالی کاخواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی کو مقدمات میں ملوث افراد کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا ۔اب لوگ اپنے بنیادی حقوق اورسیاسی آزادیوں پرکمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل ہونیوالے شہریوں کے ورثاکوانصاف ضرروملے گا۔پاک سرزمین پارٹی ہرفورم پرشہریوں کی ترجمانی یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کاسیاسی شعور اپنے عروج پر ہے جوکسی کے شورسے متاثر نہیں ہوگا۔

اظہر سعید

شعبہ نشرواشاعت
pak7sarzameen@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *